اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے پاکستان کے صدر آصف زرداری سے سہ فریقی سربراہی اجلاس سے قبل در طرفہ تعلقات کے بارے میں گفتگو کی ، کل اسلام آباد میں پاکستان، ایران اور افغانستان کے صدور سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پاکستان، ایران اور افغانستان کے درمیان جمعہ کو ہونے والے سہ فریقی مذاکرات سے قبل ایران کے صدر محمود احمدی نژاد اور افغان صدر حامد کرزائی نے جمعرات کو اسلام آباد میں پاکستانی صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
جمعہ کو ہونے والے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتِ حال، طالبان سے بات چیت اور دہشت گری کے خلاف جنگ جیسے موضوعات کے علاوہ دیگر اہم امور پر بات چیت ہو گی۔
اس کے علاوہ مذاکرات میں منشیات اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوگی۔ایران اور پاکستانی قیادت کے درمیان ملاقاتوں میں گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل پر بھی بات چیت کی جائے گی۔.......
/169